اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

’میرا وجے سیتھوپتی سے کوئی مقابلہ نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور سیف علی خان کی نئی آنے والی فلم ’وکرم ویدھا‘ کل ریلیز کی جائے گی جس کے ٹیزر نے آتے ہی دھوم مچادی تھی۔

فلم کی ہدایتکاری پشکر اور گائتری نے کی ہیں یہ تمل فلم وکرم ویدھا کا ہندی ریمیک ہے حو سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔

ایکشن سے بھرپور فلم میں سیف علی پولیس افسر کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ریتھک روشن گینگسٹر کے روپ میں جلوہ گر ہیں جبکہ رادھیکا آپٹے سیف علی کی اہلیہ اور وکیل کا کردار ادا کررہی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران جب ریتھک سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اداکار وجے سیتھوپتی سے موازنا کرنے کے لیے تیار ہیں جنہوں نے اصل فلم میں ویدھا کا کردار ادا کیا تھا؟۔

Amid Boycott Calls, Hrithik Admits He Can

جواب میں ’ریتھک روشن نے وجے سیتھوپتی کی تعریف کی اور اعتراف کیا کہ ان کا وجے سیتھوپتی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ بہترین اداکار ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ’میں نے فلم میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور میرے اختیار میں صرف ایک چیز تھی کہ میں اپنی پوری کوشش کروں۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں