تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

ایران: مہسا امینی کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں کی حمایت پر سابق صدر کی صاحبزادی گرفتار

ایران : ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی فائزہ رفسنجانی کو نوجوان لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی حمایت پر گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں پولیس حراست میں بائیس سالہ نوجوان لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے احتجاج کا سلسلہ تھما نہ سکا، مظاہروں کا دائرہ 80 شہروں تک پھیل گیا ہے۔

مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کا بھر پور استعمال کیا جارہا ہے۔

تیرہ روز سے جاری پُرتشدد مظاہروں میں اب تک چھیتر افراد ہلاک اور نو سو زائد کو گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی فائزہ رفسنجانی کو مظاہروں میں شرکت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران میں مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ترکش گلوکارہ نے دورانِ پرفارمنس اسٹیج پر اپنے بال کاٹ دیئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واضح رہے مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران میں شروع ہونے والے مظاہرے اب بیرون ممالک میں بھی طول پکڑ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -