جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

جلد اللہ تعالیٰ آپ کو عزت سے واپس لے کرآئے گا، مریم نواز کی نوازشریف سے گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نوازشریف سے گفتگو میں کہا جلد اللہ تعالیٰ آپ کو عزت سے واپس لے کرآئے گا۔

تفصلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نوازشریف سے فون پر گفتگو کی۔

مریم نواز نے بات کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ نےآپ کوسرخروکیا، جلد اللہ تعالیٰ آپ کو عزت سے واپس لے کرآئے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیصلہ سنا تو سب سے پہلے والد نواز شریف کی یادآئی،مریم نواز اللہ کا شکراداکرتی ہوں کہ نوازشریف کوسرخروکیا۔

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور صفدر کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ایون فیلڈریفرنس میں سزاؤں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے مریم نواز ، صفدرکی بریت کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں کو باعزت بری کردیا۔

خیال رہے احتساب عدالت نے مریم نواز کو 8 سال اور کیپٹن (ر)صفدر کو 1سال کی سزا سنائی تھی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں