اشتہار

’بھائی بھائی ہوتا ہے چاہے بڑا ہو یا چھوٹا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور افتخار احمد کی دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نائب کپتان شاداب خان نے میچ کے بعد کی گفتگو شیئر کی اور ساتھ ہی افتخار احمد کو مخاطب کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن بھی لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے اب آپ نے کیمرہ نہ ہو تو بھی بھائی کہنا ہے بھائی۔‘آل راؤنڈر افتخار احمد نے دلچسپ جواب دیا اور بولے ’بھائی بھائی ہوتا ہے چاہے چھوٹا ہو یا بڑا۔‘

- Advertisement -

ویڈیو میں افتخار کا کہنا تھا کہ ’شاداب بھائی نے جس طرح بتایا تھا اسی طرح بولنگ کی اس پر وہ بولے میں بھائی ہوں؟ افتخار نے مسکراتے ہوئے کہنے لگےشاداب مجھ سے چھوٹے ہیں لیکن میں انہیں بھائی کہتا ہوں۔

 افتخار کا کہنا تھا کہ شاداب خان کے مشورے کے مطابق گیند کرانے کی کوشش کی مجھے وکٹ سے مدد ملی اور اس میں کامیاب رہا۔

آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے ساتھ دو تین چیزوں پر کام کر رہا ہوں جس سے اچھی بولنگ ہو  رہی ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ آرام کرنے کے بعد میچ کھیلا صورتحال اچھی بنی ہوئی تھی اسی لیے جب میں بولنگ کے لیے آیا تو پراعتماد تھا۔

واضح رہے کہ پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بھارت کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-2 کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ دو میچز ابھی باقی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں