اشتہار

کراچی میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے شیر شاہ لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس وہاں پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل اور نامعلوم گاڑی میں تصادم ہوا ہے، جاں بحق افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو رانگ وے سے ایکسپریس وے پر چڑھے تو گاڑی کی زد میں آگئے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت شرجیل اور شاکر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں