تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو رانا ثنا کی وارننگ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کسان اتحاد کے دھرنے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون کی طرف مارچ کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کسانوں کےجائزمطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے، ٹیوب ویلزکے بلوں کی ادائیگی موخرکرنے کا مطالبہ تسلیم کیاجاچکا، نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیاہے، اب کسان اتحاد کا احتجاج اوردھرنابلاجوازہے۔

انہوں نے بتایا کہ زرعی ٹیوب ویل بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے کابینہ کی قائمہ کمیٹی کام کررہی ہے، پیرکو کمیٹی دوبارہ بیٹھے گی اور کسانوں کے تمام تجاویزپرغور کرے گی۔

رانا ثنااللہ نے میڈیا کو بتایا کہ آج کسان اتحاد سےملاقات میں انہیں صورتحال سے آگاہ کردیاگیا کہ ریڈ زون ریڈ لائن ہے، کسی کسان،گروہ یا جماعت کو ریڈ زون میں احتجاج یادھرنے کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی طرف مارچ کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا۔

یہ بھی پڑھیں: دوستوں سے مشورہ کریں گے منگل تک انتظار کرنا ہے یا پھر ریڈ زون جانا ہے: چیئرمین کسان اتحاد

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے بھی واضح احکامات ہیں کہ ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں ہو سکتا

دوسری جانب چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسانوں کی طاقت کی بدولت دس دن کا کام ایک دن میں ہو رہا ہے، رانا ثنااللہ نے آج وزیر اعظم سے بات کرانے کی پیشکش کی، حکومت سمجھ رہی تھی رانا ثنا کسانوں کو ڈرا دھمکا لے گا۔

خالد باٹھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے پیر کو کسانوں کے مطالبات کا حکم نامہ جاری ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے، کسان پرامن تھے اور پر امن رہیں گے، اور کسی صورت فساد کی طرف نہیں جائیں گے،وفاقی انتظامیہ کسی بھی قسم کی سختی سے گریز کرے۔

Comments

- Advertisement -