اشتہار

یو این مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران پاک فوج کا جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اقوام متحدہ کے امن مشن میں فرائض سرانجام دینے والا پاک فوج کا سپاہی جام شہادت نوش کرگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں فرائض انجام دینےوالا پاکستانی فوجی شہید ہوگیا ہے، حوالداربابرصدیق کانگو میں امن مشن میں خدمات انجام دے رہےتھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک گروپ نے تیس ستمبرکو پرماننٹ آپریشنل بیس پرہتھیارڈالنےکے نام پرحملہ کیا، حوالداربابرصدیق کالعدم ہتھیارڈالنے والوں کی رجسٹریشن کررہاتھا کہ ایک حملہ آور نے ان پر فائرنگ شروع کردی، جس کے باعث بابر صدیق کے سر میں گولی جالگی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  اقوام ِمتحدہ کےامن مشن میں تعینات پاکستانی خواتین نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کردیا

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید حوالدارکو فوری طورپر نزدیکی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ لےجایا گیا جہاں زخمی حولداربابرصدیق زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے، واقعے کے بعد پاک فوج کےا ہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ پینتیس سالہ شہید حوالدار کا تعلق ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ سے تھا، شہید کےلواحقین میں بیوہ،ایک بیٹااورایک بیٹی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے امن مشن کے جوانوں نے ہمیشہ امن مشن ٹاسک کیلئےنمایاں کردارادا کیا جس کا مقصد عالمی امن کی خاطر اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنزمیں سرگرم حصہ لینا ہے جس کے لئے پاکستان کےجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک پاکستان کے171پیس کیپرزمختلف امن مشنزمیں اپنی جانیں قربان کرچکےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں