لاہور: قومی ٹیم کے بیٹر حیدر علی کو طبیعت میں ہہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حیدر علی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے میڈیا مینجر کے مطابق نوجوان بیٹر حیدر علی وائرل انفیکشن کا شکار ہوئے تھے اور انہیں چھٹے ٹی 20 میچ کے بعد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں انہوں گزشتہ رات ڈاکٹر کی زیر نگرانی اسپتال میں ہی قیام کیا۔
اس سے قبل فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھی انفیکشن کی شکایت کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں پہلے نمونیا اور پھر کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، قومی اسکواڈ سے علیحدگی کے بعد وہ آئسولیشن میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حیدر علی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
حیدر علی نے چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 14 گیندوں پر 18 رنز بنائے تھے انہیں سیم کُرن نے آؤٹ کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 3-3 سے برابر ہے اور فائنل آج شام قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔