اشتہار

پنجاب سے دیگر صوبوں کو آٹے کی اسمگلنگ روکنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ خوراک پنجاب نے دیگر صوبوں کو آٹے کی اسمگلنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے صوبے سے باہر جانے والی چیک پوسٹوں پر سختی کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے آٹے کی بیرون صوبہ اسمگلنگ روکنے کے لیے صوبے سے باہر جانے والی تمام چیک پوسٹوں پر سختی کردی ہے اور سندھ کو جانے والی چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو بڑھا دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کے پی سے افغانستان کو آٹے کی اسمگلنگ جاری ہے جب کہ پنجاب سے آٹا باہر جانے کے باعث وہاں گندم مہنگی ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گندم 330 روپے فی من سے بڑھ کر 3700 روپے تک جا پہنچی ہے، بازاروں میں آٹے کی قلت بھی پیدا ہو رہی ہے جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں ملک بھر میں آٹے کا سنگین بحران جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نومبر تک آٹا 200 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ

ملک کے اکثر علاقوں میں اس وقت آٹا 100 روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا ہے جب کہ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ اگر حالات یہی رہے تو رواں سال کے اختتام تک آٹا فی کلو 200 روپے تک جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں