تازہ ترین

سندھ پولیس نے بلدیاتی الیکشن مؤخر کرنے کی درخواست دے دی

کراچی: سندھ پولیس نے تین ماہ کے لیے بلدیاتی الیکشن مؤخر کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے پولیس کی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کر دی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لیے اضافی اہلکار دیگر اضلاع سے آنے تھے، سیلاب متاثرہ اضلاع سے پولیس اہلکار اب نہیں آ سکتے۔

محکمہ داخلہ کو مراسلہ کے مطابق کراچی پولیس کے مختلف یونٹس کے جوان بھی دیہی علاقوں میں تعینات ہیں، پولیس کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لیے 39 ہزار اہلکار درکار ہیں۔

کراچی پولیس کے پاس بلدیاتی الیکشن کے لیے 16 ہزار اہلکار کم ہیں۔

Comments

- Advertisement -