اشتہار

پاک بنگلہ دیش تجارت: درآمدات و برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال جولائی اور اگست میں بنگلہ دیش کو پاکستان کی برآمدات میں35.42فیصد جبکہ بنگلہ دیش سے درآمدات میں 52.54فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں بنگلہ دیش کو برآمدات سے ملک کو144.11 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35.42 فیصد زیادہ ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش کو برآمدات سے ملک کو106.41 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اگست میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 72.61 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 71.50ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 55.38 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مالی سال 2022 میں بنگلہ دیش کو870.60 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر52.54 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

جولائی اور اگست میں بنگلہ دیش سے درآمدات پر14.93 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں9.72 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

اگست میں بنگلہ دیش سے درآمدات کاحجم 7.44 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجولائی میں 7.39 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 6.20 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، مالی سال 2020 میں بنگلہ دیش سے 97.50 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں