اشتہار

شمالی کوریا نے جاپان پر بیلسٹک میزائل داغ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر بیلسٹک میزائل داغ دیا درمیانی درجے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرقی سمندر میں گرا۔

غیر ملکی میڈیا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے جاپان پر ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے، جو امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد 10 دنوں میں پانچواں تجربہ ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ پانچ سالوں میں اپنے پہلے جوہری ہتھیار کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد شمالی جاپان میں انتباہی سائرن بجائے گئے اور حکام نے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی اور ٹرین سروس کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

- Advertisement -

یہ 2017 کے بعد پہلی بار شمالی کوریا کا میزائل جاپان کے اوپر سے گزرا ہے، جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے شاید بین البرِاعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کی شیدہ نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو وحشیانہ عمل قرار دیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ جب کہ امریکا، جنوبی کوریا نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔

ٹوکیو اور سیئول کے حکام نے بتایا کہ میزائل نے ایک ہزار کلومیٹر (620 میل) کی بلندی سے پرواز کرتے ہوئے 4,500 سے 4,600 کلومیٹر (2850 میل) کا فاصلہ طے کیا جو بحرالکاہل میں گرنے سے قبل 22 منٹ تک ہوا میں رہا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ آف چیف اسٹاف کا کہنا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ میزائل جاگنگ صوبے سے چلایا گیا جہاں شمالی کوریا پہلے بھی میزائل تجربات کرتا رہا ہے جن میں ’ہائپرسونک‘ میزائل بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں