تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’ایران میں مظاہروں کے پیچھے امریکا اور اسرائیل ہیں‘

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد ملک میں جاری مظاہروں کا ذمے دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیا ہے۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پولیس اور فوجی کیڈٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران مخالف ایجنٹس پیسے لے کر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرے صیہونی حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت کرائے ہیں، بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور سزا دی جائے گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ بائیس سالہ کُرد خاتون مہسا امینی کی موت سے دل کو گہرا صدمہ پہنچا ہے تاہم انہوں نے اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ یکسر مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ایران میں 17 روز سے جاری مظاہروں میں اب تک 133 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایران کے علاوہ احتجاج کا دائرہ کئی دیگر ممالک تک پھیل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظاہروں کا دائرہ تہران، یزد، کرمانشاہ، شیراز، مشہد سمیت دیگر شہروں تک پھیل گیا

مہسا امینی کو اسکارف پابندی قانون کی خلاف ورزی پر 13 ستمبر کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم وہ 16 ستمبرکو پولیس کی حراست میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -