اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

ریلی روسو نے بھارتی بولنگ لائن کے پرخچے اڑادئیے

اشتہار

حیرت انگیز

اندور: جنوبی افریقا نے ریلی روسو کی شاندار سینچری کی بدولت بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست سے دوچار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی قائد روہت شرما نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا نے ریلی روسو کی ناقابل شکست سینچری کی بدولت بھارت کو جیت کے لئے 228 رنز کا ہدف دیا، ریلی روسو نے 48 گیندوں پر 100 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر بھارتی بولرز کو نڈھال کیا، ریلی روسو کی اننگز میں 8 چھکے بھی شامل تھے۔

- Advertisement -

کوئنٹن ڈی کاک نے بھی 68 رنز کی دلکش اننگز کھیلی،جس میں چار چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، دونوں بیٹرز نے دوسری وکٹ کی شراکت پر 48 گیندوں پر 90 رنز کی شراکت قائم کی۔

بھارت کی جانب سے دیپک چہار ، امیش یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا روہت شرما کو پولیس نے گرفتار کرلیا؟

جواب میں بھارتی ٹیم 18.3 اوورز میں 178 رنز بناکرآل آؤٹ ہوگئی، بھارت کا ٹاپ اور مڈل آرڈر پروٹیز بولر کے وار نہ سہ سکا، سوائے دنیش کارتک کے کوئی بھی بیٹر جم کر نہ کھیل سکا، کارتک نے 46 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ بھی ٹیم کو وائٹ واش نہ کراسکے، رشبھ پنٹ 27 اور دیپک چہار نے31 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیلی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوائن پریٹوریس نے 3 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، کیشو مہاراج، لنگی نگاڈی اور وین پارنیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں