منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

’اس کی آنکھیں کہہ رہی تھیں وہ مجھے چھوڑنا نہیں چاہتی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی 22ویں قسط میں فیروز خان "باسط” کی اداکاری مداحوں کے دلوں کو چھو گئی۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

’حبس‘ کی کہانی ایسے لڑکے باسط کے گرد گھومتی ہے جو بچپن میں‌ ملے صدمے کو بھول نہیں پاتے اور یہی غم جوانی تک ان کا پیچھا کرتے ہیں، والدہ انہیں بچپن میں‌ ہی چھوڑ‌کر چلی جاتی ہیں‌ اور اسی غم کے ساتھ وہ بڑے ہوتے ہیں لیکن والد کے انتقال کے بعد اچانک وہ واپس آتی ہیں‌ اس وقت وہ انہیں‌ دل سے قبول نہیں‌ کرپاتے اور بچپن میں‌ گزرے دردناک لمحات ان کے ذہن میں سوار ہوچکے ہوتے ہیں‌ اور شادی کے بعد بھی اس میں‌ تبدیلی نہیں آتی۔

- Advertisement -

ڈرامے کی 23ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ان کی سابقہ منگیتر روہا واپس آگئی ہے جبکہ باسط کی عائشہ کے ساتھ ناراضی چل رہی ہے اور وہ انتظار کررہی ہوتی ہیں کہ شوہر انہیں آکر منائیں گے۔

پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ’باسط کہہ رہے ہیں کہ اس کی آنکھیں صاف کہہ رہی تھیں وہ مجھے چھوڑنا نہیں چاہتی اب میں اسے خود پر کیسے یقین دلاؤ۔‘

ادھر ان کی سابقہ منگیتر بیرون ملک سے واپس آگئی ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ’تم بالکل نہیں بدلے۔‘ اس پر باسط کہتے ہیں کہ ’تم کہہ رہی ہیں کہ مجھے بدل جانا چاہیے تھا۔‘

روہا بولتی ہیں کہ ’بدلتے تو ہم ہیں کبھی وقت کے ساتھ ساتھ اور کبھی حالات کی وجہ سے۔‘

’حبس‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں