اشتہار

بنگلہ دیش میں بلیک آؤٹ، 85 فیصد ملک تاریکی میں ڈوب گیا

اشتہار

حیرت انگیز

توانائی کے بحران نے بنگلہ دیش کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور توانائی کے بڑے بلیک آؤٹ کے باعث 85 فیصد ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بنگلہ دیش میں تیل سے چلنے والے پاور پلانٹس کی بندش سے نیشنل گرڈ میں بھی خرابی پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں 14 کروڑ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

اس سے قبل نومبر 2014 میں آخری بار بنگلہ دیش میں بجلی کا طویل بلیک آؤٹ ہوا تھا، جب ملک کا 70 فیصد حصہ 10 گھنٹے سے زائد بجلی سے محروم رہا تھا۔

- Advertisement -

بنگلہ دیش کو بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے درآمدی ڈیزل اور گیس کی ادائیگی کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

بنگلہ دیش میں حالیہ مہینوں میں یومیہ متعدد گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل بندش اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد اضافے پر عوامی غصہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں بجلی کی بچت کے لیے اسکول ہفتے میں دو دن بند رکھے جا رہے ہیں جب کہ دفاتر کے اوقات بھی محدود کردیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں