اشتہار

یورپی ملک میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، محکمہ صحت کا انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک فرانس میں عالمی وبائی مرض کورونا پھر سر اٹھانے لگا ہے اور محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی آٹھویں لہر کا انتباہ جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں گزشتہ سات روز کے دوران مثبت کورونا کیسز کی شرح 2 اگست کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور 45 ہزار 361 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس صورتحال کے بعد محکمہ صحت نے انتباہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ سردیوں کا موسم نزدیک آتے ہی فرانس میں کورونا کی آٹھوین ؒہر کا آغاز ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق حکومت کے ’ویکسینیشن اسٹریٹجک بورڈ ‘ کے رکن بریگٹ آٹران نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فرانس کورونا کی آٹھویں لہر میں داخل ہوچکا ہے اور حالیہ تمام رپورٹس کورونا کیسز میں اضافے کی جانب اشارہ کر رہی ہیں۔

فرانس کے اسپتالوں میں اس عالمی وبائی مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جن میں 843 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں اور یہ اگست کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق فرانس میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد اب تک ایک لاکھ 51 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ اس عالمی وبا سے فرانسیسی صدر ایمانوئیل سمیت کئی عالمی رہنما متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں