اشتہار

سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی بگڑتی صورتحال ، پاکستان کا یونیسیف سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی بگڑتی صورتحال پر یونیسیف سے رابطہ کرکے ادویات فراہم کرنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

وزارت قومی صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی بگڑتی صورتحال پر یونیسیف سے رابطہ کیا اور بخار کی گولی پیراسٹامول اور ملیریا کی دوا فراہمی کی درخواست کی۔

- Advertisement -

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی درخواست پر یونیسیف نے بخار کی دوا پیراسٹامول کی پچیس لاکھ گولیاں جبکہ ملیریا کے علاج کی دس لاکھ گولیاں فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق دس لاکھ گولیوں سے ملیریا کے چار لاکھ مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے گا، یونیسیف کی جانب سے فراہم کردہ ادویات کی کھیپ سات اکتوبر تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ملیریا کنٹرول پروگرام نے صوبوں کی مشاورت سے پیراسٹامول اور ملیریا دوا کی تقسیم کا پلان تیار ہے۔

وفاق کی ہدایت پر صوبوں نے بخار اور ملیریا دوا سے متعلق اپنا ڈیمانڈ نوٹ بھجوا دیا ہے، ۔سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومت کو ملیریا اور بخار کی دوا حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں