ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

جھانوی کپور بہت جلد اکشے کمار کیساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ جھانوی کپور اگلے سال ریلیز ہونے والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے جھانوی کپور کے فلم کا حصہ ہونے کی تصدیق کردی۔ فلم میں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف بھی ہیں۔

فلم سازوں کا خیال ہے کہ بالی وڈ کے بڑے ناموں کو ایک ساتھ اسکرین پر دکھا کر کاسٹنگ کاؤچ کا خاتمہ کیا جائے۔ اسکرپٹ کے لیے بہترین کاسٹ حاصل کرنے پر غور کے بعد اب فلم سازوں نے ٹائیگر شروف کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے جھانوی کپور کو ساتھ ملایا گیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ’بڑے میاں، چھوٹے میاں‘ کے فلاپ کا خطرہ، ٹائیگر پر فیس کم لینے کیلیے دباؤ

دوسری جانب فلم میں اکشے کمار کے سامنے اب تک کسی اداکارہ کا نام فائل نہیں کیا گیا تاہم اگلے 15 روز میں اس متعلق بھی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ فلم ساز بڑی اداکاراؤں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ ایکشن سے بھرپور ہے۔ اس میں تمام ایکشن یا اسٹنٹ کے سین ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹنٹ مین کے ساتھ شوٹ کیے جائیں گے۔

فلم کی ریلیز اگلے سال دسمبر میں متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں