جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’میری زندگی تم سے ملنے کے بعد تکلیف میں ہی گزری‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی’ کی 25ویں قسط کا پرومو مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، ٹیپو شریف (دارا،شمشیر کے بھائی) عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا تھا گیا کہ شمشیر گھر کے عیش و آرام چھوڑ کر  مہک کو لے کر بابا صاحب (والد) کا گھر چھوڑ گئے تھے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی 25ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ’شمشیر کی والدہ بیٹے کی جدائی میں برداشت نہ کرسکیں اور اسپتال میں ایڈمٹ ہیں ادھر بابا صاحب انہیں جھوٹی تسلی دے رہے ہیں کہ وہ آجائے گا۔‘

’شمشیر اور مہک مل کر انٹرویو دینے جاتے ہیں لیکن شمشیر کو ان کے والد کے اثرو رسوخ اور ان کے ظالمانہ اقدام کی وجہ سے کہیں نوکری نہیں ملتی۔‘

مہک شوہر سے کہتی ہیں کہ ’تمہیں یہ سب بہت مشکل لگتا ہے۔‘ اس پر وہ کہتے ہیں کہ ’مشکل تو تمہارے لیے بھی ہے۔‘

وہ شوہر کو کہتی ہیں کہ ’میری زندگی تو تم سے ملنے کے بعد تکلیف میں ہی گزری ہے۔‘

شمشیر کو اپنی غلطیوں کا احساس ہوگیا وہ کہتے ہیں کہ ’کاش انسان کو غلطیوں سے پہلے اندازہ ہوجائے کہ اس کی کتنی بڑی قیمت چکانی پڑتی ہے۔

ادھر شمشیر کے بھائی والد کو کہتے ہیں کہ وہ تو جانتا بھی نہیں ہے کہ امی کی طبیعت کتنی خراب ہے ہمیں اسے بتا دینا چاہیے لیکن بابا صاحب کا کہنا ہے کہ ’ہمارا اس سے اب کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا بابا صاحب شمشیر کو واپس گھر لے آئیں گے، یا پھر مہک اور شمشیر کی زندگی میں ابھی مزید مشکلات آئیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں