لندن : وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ نوازشریف سے ملنے کا کوئی شوق نہیں اور نہ ہی ان سے ملنا چاہتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف سے ملنے کا کوئی شوق ہے نہ ہی ان سے ملنا چاہتا ہوں، کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انسان کو سیکھ جانا چاہیے، مجھے ان کے گھر کے ایک ایک شخص کا علم ہے، ان لوگوں نے ملک کا برا حال کیا۔
نواز شریف سے ملنے کا کوئی شوق ہے نہ ہی ان سے ملنا چاہتا ہوں۔ کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انسان کو سیکھ جانا چاہیئے، مجھے ان کے گھر کے ایک ایک شخص کا علم ہے۔ان لوگوں نے ہمارے ملک کا برا حال کیا ہے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 6, 2022
پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران شہباز شریف نے پنجاب کے ساتھ بالکل اچھا سلوک نہیں کیا، افسوس ہے پنجاب نے شریف خاندان کو 3،2دفعہ وزیراعلیٰ ،وزیراعظم بنایا، ڈی جی خان ،راجن پور میں سیلاب متاثرین کی مددکیلئےانہو ں نے ایک پیسہ تک نہ دیا۔
سیلاب کے دوران شہباز شریف نے پنجاب کے ساتھ بالکل اچھا سلوک نہیں کیا۔ افسوس ہوتا ہے کہ پنجاب نے شریف خاندان کو دو تین دفعہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنایا لیکن ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انہو ں نے ایک پیسہ تک نہیں دیا۔#FloodRelief
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 6, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان نے اپنے ویژن اور سوچ کے ذریعے سیلاب متاثرین کیلئے بھرپور عطیات جمع کئے، عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے کامیاب ٹیلی تھون ہوئی میں بھی شامل تھا، ہم نے ٹیلی تھون کے ذریعے اڑھائی ارب روپے جمع کئے۔
عمران خان نے اپنے ویژن اور سوچ کے ذریعے سیلاب متاثرین کیلئے بھرپور عطیات جمع کئے. عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے کامیاب ٹیلی تھون ہوئی جس میں میں بھی شامل تھا. ہم نے ٹیلی تھون کے ذریعے اڑھائی ارب روپے جمع کئے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 6, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کے وقت جوکہیں گے اس پرعمل کریں گے، رانا ثناء اللہ اپنے اردگرد دیکھ لیں کہ کس کی حکومتیں ہیں۔ پنجاب عمران خان کااپنا ہے اور خیبر پختونخوا، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان بھی عمران خان کا اپنا ہے۔لانگ مارچ ہوا تو رانا ثناء اللہ کوکھڑے ہونے کی جگہ بھی نہیں ملےگی۔
چیئرمین #PTI عمران خان لانگ مارچ کے وقت جوکہیں گے اس پرعمل کریں گے۔رانا ثناء اللہ اپنے اردگرد دیکھ لیں کہ کس کی حکومتیں ہیں۔ پنجاب عمران خان کااپنا ہے۔خیبر پختونخوا، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان بھی عمران خان کا اپنا ہے۔لانگ مارچ ہوا تو رانا ثناء اللہ کوکھڑےہونےکی جگہ بھی نہیں ملےگی
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 6, 2022