اشتہار

فائرنگ زمین پر ہوئی، اُڑتے جہاز میں مسافر کیسے زخمی ہوا؟ ناقابل یقین واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

میانمار میں ایک ناقابل یقین حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے کہ گولی زمین سے فائر کی گئی لیکن وہ کئی سو فٹ اوپر اڑتے جہاز میں بیٹھے مسافر کو لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔

دنیا عجائبات سے بھری پڑی ہے، بعض اوقات ایسے انہونے واقعات پیش آتے ہیں کہ اپنی آنکھوں سے دیکھ اور کانوں سے سن کر بھی یقین نہیں ہوتا، لیکن وہ حقیقت ہوتی ہے، ایسا ہی ایک انتہائی حیرت انگیز واقعہ میانمار میں پیش آیا ہے۔

میانمار میں سینکڑوں فٹ بلندی پر پرواز کرتے جہاز میں بیٹھا ایک مسافر اچانک خون میں لت پت ہوگیا اور دیگر مسافر اس کی یہ حالت دیکھ کر حیران وپریشان ہوگئے۔

- Advertisement -

واقعہ کچھ یوں ہے کہ مسافر طیارہ مشرقی ریاست کیاہ کے دارالحکومت لوئیکا میں پرواز کر رہا تھا کہ اچانک ایک گولی کہیں سے آکر جہاز میں بیٹھے ایک مسافر کو لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

زخمی مسافر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں اسے ٹشو پیپر کو اپنے خون میں لت پت کان پر رکھے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

میانمار کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق میانمار کی قومی ایئر لائن کا ایک طیارہ جس میں 63 مسافر سوار تھے اس وقت ایک گولی کا نشانہ بنا جب وہ مشرقی ریاست کیاہ کے دارالحکومت لوئیکا میں لینڈ کرنے والا تھا۔

میانمار کی حکمراں فوجی کونسل کے ترجمان میجر جنرل زاؤ من تون نے الزام لگایا کہ یہ فائرنگ حکومت کے خلاف نبرد آزما ڈیفنس فورس کی اتحادی کیرنی نیشنل پروگریسیو پارٹی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گولی جہاز کو چیرتی ہوئی مسافر کے کان پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا، طیارہ لینڈ کرنے کے بعد زخمی مسافرکو اسپتال لے جایا گیا۔

واقعے کے بعد میانمار نیشنل ایئر لائنز نے شہر کے لیے تمام پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کردی ہیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے میجر جنرل زاؤ من تون نے اپنے تنبیہہ بیان میں کہا ہے کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مسافر طیارے پر اس قسم کا حملہ جنگی جرم ہے، جو لوگ اور تنظیمیں امن چاہتے ہیں انہیں اس معاملے کی ہر طرف سے مذمت کرنا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں