اشتہار

’ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے نیچے ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے نیچے ہے ڈالر کی قدر کم ہونے سے ملکی قرضوں میں 2600 ارب روپےکی کمی آئی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ایکسپورٹرز کے ساتھ مذاکرات ہوئے ایکسپورٹ انڈسٹری کو دو ماہ 9 سینٹ پربجلی دی گئی جس کی وجہ سے ایکسپورٹرز نے 12 فیصد سے زائد کی شرح سے برآمدات بڑھائیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات میں مزید اضافےکی اشد ضرورت ہے یہ کام کرنےکاوقت ہے،معاشی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، حکومت 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ کےحساب سے ایکسپورٹرز کو بجلی فراہم کرےگی ہرچیز10دن کےاندردرست نہیں ہوسکتی ہم ہر چیز کا بندوبست کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈالر نیچے لانے کیلئےکچھ نہیں کیا سسٹم نےخود ہی درستگی شروع کر دی میری واپسی ہوتےہی مارکیٹ نےاپناکام شروع کردیا میں کچھ نہیں کر رہا بس ٹی وی دیکھ رہا اور شاباش دے رہا ہوں، چیزیں خودہی ہورہی ہیں، ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے نیچے ہے ڈالر کی قدر کم ہونے سے ملکی قرضوں میں 2600 ارب روپےکی کمی آئی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ میری آج تک کی تنخوا ہ کسی اسپتال یا رفاعی ادارے کو جاتی ہے میں نے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا، اس پیکیج پرآئی ایم ایف کواعتمادمیں لینےکی ضرورت نہیں اس پیکیج کی مالی گنجائش موجودہےمیں نےگنجائش پیدا کی ہے آئی ایم ایف کےساتھ ملاقاتوں کےلئےپیرکوروانہ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں