اشتہار

اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے 50 پیسے مزید سستا، روپیہ مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح تک پہنچ گیا۔

جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر2روپے2پیسے سستا ہوکر219روپے92پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 223 روپے 50پیسے پر فروخت ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 2 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 221.94 سے کم ہو کر 219.92 روپے پر بند ہوا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ 11روز میں انٹربینک میں ڈالر19روپے79پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں25روپے سستا ہوا ہے۔ ڈالرسستا ہونے سے پاکستان پر بیرونی قرضوں کے بوجھ میں2500ارب روپے کی کمی آئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے وہ حقیقی نہیں، امریکی کرنسی کی اصل قدر دوسو روپے سے کم ہے، ڈالر کو اصل قیمت پر لانے کیلئے جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

وزرات خزانہ کی سٹے بازی پر کڑی نگاہ رکھنے اور ہر قسم کے ذرمبادلہ کے لین کی مانیٹرنگ کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بلاجواز ڈالر کی خریداری سرگرمیاں منجمد ہوگئی ہیں۔ صرف اہم درآمدات کے کھولی جانے والی ایل سیز یا اہم ترین ضروریات تک ڈالر کی خریداری محدود ہوگئی۔ ان عوامل کے سبب غیرمتوقع طور پر ڈالر کی تنزلی کا تسلسل برقرار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں