بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

عمران خان مخالف ریمارکس پر وزیراعظم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان مخالف ریمارکس پر وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

صوبائی اسمبلی میں قرارداد وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں وزارت عظمیٰ کے وقار کی دھجیاں اڑائیں، عمران خان کو فراڈیا قرار دینے والا خود سب سے بڑا فراڈیا ہے، امپورٹڈ حکومت کا نام نہاد سربراہ آصف علی زرداری کا پیٹ پھاڑنے کی بات کرتا رہا۔

راجہ بشارت نے کہا: ’اب شہباز شریف پوری ڈھٹائی کے ساتھ آصف علی زرداری کی گود میں بیٹھا ہے جس کا بیٹا اشتہاری، بھائی سزا یافتہ اور مفرور ہے۔ وزیراعظم خود بھی پیشیاں بھگت رہا ہے جس کا پورا ٹبر ہی جھوٹا ہے‘۔

- Advertisement -

قرارداد میں کہا گیا کہیہ لوگ آج تک لندن فلیٹس سے متعلق اپنا مؤقف ایک نہ کر سکے، یہ ایوان حواس باختہ وزیر اعظم کے ریمارکس کی بھرپور مذمت کرتا ہے، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ شہباز شریف سوچ سمجھ کر بولنا سیکھ ہی لیں، ملکی اور بین الاقوامی فورمز پر وزیراعظم کے منصب کو رسوا کرنا چھوڑ دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں