اشتہار

نورا فتیحی نے فیفا ورلڈ کپ کے ترانے کا ٹریلر شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ نورا فتیحی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ترانے کا ٹریلر شیئر کر دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

نورا فتیحی بھارت کی پہلی اداکارہ ہیں جو فیفا ورلڈ کپ 2022 کا حصہ بنی ہیں۔ اداکارہ فیفا کے آفیشل ترانے کی ویڈیو میں نظر آئیں گی جبکہ اس کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں بھی پرفارم کریں گی۔

انہوں نے آج اپنے انسٹا گرام سے فیفا کے ترانے کا ٹریلر شیئر کر دیا جس میں انہیں دیگر بین الاقوامی فنکاروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میوزک ویڈیو کا حصہ بن گئیں

اداکارہ نے لکھا: ’یہ وقت فیفا ورلڈ کپ کے لیے ہے۔ اس کے آفیشل ترانے ’لائٹ دی اسکائی‘ میں رنگوں کی جھلک موجود ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 21 نومبر سے قطر میں شروع ہو رہا ہے جس کا فائنل 18 دسمبر کو ہوگا۔ اس دوران کُل 64 میچ کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ کپ کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں نورا فتیحی کے علاوہ مشہور شخصیات پٹبل، جینیفر لوپیز اور شکیرا بھی جلوہ گر ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں