اشتہار

سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے 2 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے دو مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا جن میں ایک نابالغ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور جگو بھگوان نے نابالغ لڑکے کو دیپک سورکپور اور مونو ڈگر کے ہمراہ سلمان خان کو ختم کرنے کا کام سونپا تھا۔

خیال رہے کہ سلمان خان آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نشانے پر ہیں جنہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ’سلمان خان کی باڈی گارڈ بن کر گولی کھانے کو تیار ہوں‘

کچھ روز گینگسٹر نے پولیس کو اپنا بیان قلم بند کروایا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ: ’میں اور میری برادری سلمان خان کو کالا ہرن کیس میں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اپنے فیصلے پر تب ہی نظرِ ثانی کریں گے جب سلمان خان عوام سے سرِ عام معافی مانگیں گے‘۔

لارنس بشنوئی نے سُپر اسٹار کو 2018 میں قتل کرنے کے لیے چار لاکھ روپے کی رائفل خریدی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں