تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سُپر اسٹار عالیہ بھٹ کے مالی معاملات کون دیکھتا ہے؟

ممبئی: عالیہ بھٹ کو بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ سُپر اسٹار ہونے کے باوجود وہ اپنے مالی معاملات نہیں دیکھ سکتیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے آج ایک تقریب میں اس متعلق بات کی۔ اداکارہ نے بتایا: ’میرے مالی معاملات والدہ دیکھتی ہیں، بچپن سے ہی پیسوں سے میرا تعلق صرف جیب خرچ تک رہا جو والدہ دیتی تھیں، ان پیسوں کو سنبھال کر رکھتی اور صرف ضرورت کی چیزیں پر خرچ کرتی تھی‘۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ لباس پر بچے کی پیدائش سے متعلق جملہ لکھوانے پر تنقید کی زد میں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرے بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم موجود ہے، جب اپنی ٹیم کے ساتھ بیٹھی ہوں تو پتا چلتا ہے کہ اتنا بینک بینلس ہے، والدہ میرے مالی معاملات بہت اچھے سے دیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیسوں کے ساتھ میرا رشتہ صرف کما کر والدہ کو دینے تک محدود ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ بالی وڈ میں زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دی۔ ان کی حال ہی میں فلم ’براہمسترا‘ ریلیز ہوئی جبکہ اس سے قبل اداکارہ نے ’ڈارلنگز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

- Advertisement -