جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پانی پیتے ہرن پر مگرمچھ کا حملہ، آگے کیا ہوا؟، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

جب آپ کسی جانور کو شکار کرتے دیکھیں تو حیرت زدہ رہ جاتے ہیں کہ قدرت کا نظام کس طرح چل رہا ہے؟۔

شکاریوں میں مگر مچھ کو خونخوار جانور کہا جاتا ہے،اس کے شکار میں کئی موڑ اور موڈ نظر آتے ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ہمیشہ اپنے شکار میں کامیاب نہیں ہوتا۔

ایسا ہی ایک واقعہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوا ہے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر ‘وائلڈ لائف اینمل ‘ نامی صارف نے شیئر کی، جسے اب تک ہزاروں لائکس مل چکے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہرن پرسکون انداز میں دریا سے پانی پینے میں مصروف ہے اچانک ایک مگرمچھ اسے پر انتہائی چالاکی کے ساتھ حملہ کرتا ہے تاکہ ہرن اسے دیکھ نہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین ٹرین میں لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

مگر ہرن نے پانی پیتے وقت محسوس کرلیا تھا کہ کچھ گڑبڑ ہے، اسی لمحے مگرمچھ اسے اپنے طاقت ور جبڑوں میں دبوچنے کے لئے اس پر حملہ کرتا ہے تو وہ الٹے قدموں اس پھرتی سے پیچھے چھلانگ لگاتا ہے کہ وہ ہوا میں بلند ہوجاتا ہے اور خود کو مگرمچھ کا شکار ہونے سے بچانے میں کامیاب رہتا ہے۔

کیمرے میں قید ان لمحات کو جب وائرل کیا گیا تو سوشل میڈیا صارفین ہرن کا ردعمل دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

اکثر صارفین کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں سب سے غیر متوقع چیز ہرن کا ردعمل تھا، اس سے قبل ہم نہیں جانتے تھے کہ ہرن اڑ بھی سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wildlifeanimall (@wildlifeanimall)

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں