جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی سے 13 سالہ لڑکی لاپتا ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے لائنز ایریا سے 13 سالہ لڑکی لاپتا ہوگئی جس کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

لاپتا ہونے والی لڑکی کی شناخت 13 سالہ دانیہ شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دانیہ بدھ کی شام سے لاپتا ہے، دانیہ آٹھویں جماعت کی طالبا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ بریگیڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی میں لڑکیوں کے لاپتا ہونے کے واقعات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 16 مئی کو 15سالہ لڑکی لاپتا ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ صدر دھماکے کے واقعے میں لڑکی لاپتا ہوئی اور واقعے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سلیم خان اپنی 15سالہ بیٹی سویرا اور بیوی کے ساتھ پیدل جا رہے تھے کہ ڈاکٹر داؤد پوتا روڈ پر دھماکا ہوا تو بچی کی والدہ موقع پر بے ہوش ہوگئی۔  جب انہیں ہوش آیا تو بیٹی موقع سے غائب تھی۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد تمام اسپتالوں اور مردہ خانوں میں ڈھونڈا لیکن بچی کا کچھ پتہ نہیں چلا۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں