تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والوں کیلیے خوشخبری

پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی۔

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پاکستان سے ترکی کے لیے پی آئی اے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور ترکی کے مابین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے استنبول کا آپریشن شروع کر رہا ہے پی آئی اے 14نومبر سے پاکستان سے ترکی کیلئے ہفتہ وار 6 پروازیں چلائےگا۔

یورپ جانے والےمسافر استنبول سے پی آئی اے اور ترکش ایئر معاہدےکے تحت سفر کر سکیں گے۔

سعدرفیق نے کہا کہ معاہدے کے تحت مسافر استنبول سے 28 شہروں تک رہائی حاصل کرسکیں گے ابتدائی طور پر اسلام آباد سے 4، لاہور سے 2 پروازیں آپریٹ ہوں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں کراچی سے استنبول کی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں