اشتہار

عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق راناثنااللہ کی وزارت داخلہ نے عمران خان کےخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دے دیا ہے۔ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے یا گھر پر نظربند کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے فارن فنڈنگ کیس میں سینیٹرسیف اللہ، طارق شفیع اور حامد زمان کو پہلےہی گرفتار کر چکی ہے اور کیس ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کےساتھ دیگر کا لفظ بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

حکومت عمران خان کی گرفتاری کیلئے نیا مقدمہ یا موجودہ ایف آئی آر کو استعمال کرےگی۔

واضح رہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لینےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا وہ فنڈنگ کیس میں پیش نہیں ہورہے تھے۔

اگر پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کے لیے آنا چاہتی ہیں تو ہر قیمت پرروکیں گے، رانا ثنااللہ

راناثنااللہ نے کہا کہ سیف اللہ نیازی کوایف آئی اے نے متعدد باربلایا وہ پیش نہیں ہوئے، ایف آئی اے ان کولیکر آیا ہے اس سے سوالات ہونے ہیں

سیف اللہ نیازی ،حامد زمان فنڈنگ کیس میں پیش نہ ہونے پر حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے ، اگر انہوں نےتعاون نہیں کیا تو ضابطے پورے کر کے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے اپٹما نارتھ زون کےچیئرمین حامدزمان کوبھی گرفتارکرلیا، لاہور میں انصاف ٹرسٹ کے ٹرسٹی حامد زمان کیخلاف مقدمہ بھی درج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں