اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

ٹینک پھٹنے سے افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک، ایک زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : جھانسی میں دوران مشق بھارتی فوج کا ٹینک پھٹنے سے افسر سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے، متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع جھانسی کے کنٹونمنٹ ایریا میں فائرنگ کے دوران فوجی ٹینک کی نالی پھٹنے سے دو فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر جھانسی میں فوجی مشقیں جاری تھیں، فائرنگ کی مشقوں کے دوران بھارتی فوج کے ٹی 90 ٹینک کی بیرل پھٹنے سے جونئیر کمیشنڈ افسر سمیت دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

2 Army personnel killed, 1 injured as T-90 tank bursts during field  exercise in UP's Jhansi | India News | Zee News

مذکورہ واقعہ جمعرات کو ببینا میں ہونے والی سالانہ فیلڈ فائرنگ کے دوران پیش آیا۔ ٹی 90 ٹینک کو تین اہلکار آپریٹ کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد انہیں ببینا ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس واقعے میں ایک کمانڈر اور گنر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے جبکہ زخمی ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں