جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

حکومت کی ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت داخلہ نے 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات 90 روز کیلئےملتوی کرنےکی درخواست کر دی۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط ہے جس کے مطابق پاک فوج اور ایف سی وسیع پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے، وفاق اور صوبے وسائل بحالی کےکاموں میں لگےہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں سیاسی جماعت 12 سے17 اکتوبر کے دوران اسلام آباد کا محاصرہ کرنا چاہتی ہے محاصرہ کی یہ تاریخیں 16 اکتوبر ضمنی انتخابات سے مطابقت رکھتی ہیں۔

خط کے مطابق اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے نفری درکار ہو گی ایسی صورتحال میں آرمی، رینجرز، ایف سی پرشدید دباؤ ہو گا ان اداروں سےاضافی کام لیاگیاتوالیکشن کی ساکھ پرسوال اٹھ سکتے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ای سی کو الیکشن شیڈول میں تبدیلی کرنےکا اختیار حاصل ہے درخواست ہے ضمنی انتخابات90 دن کیلئے ملتوی کیےجائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں