14.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

ویڈیو: دلہا دلہن کی گاڑی کو گھر میں داخل ہوتے ہی حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دلہا دلہن کی گاڑی گھر میں داخل ہوتے ہی حادثے کا شکار ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جس کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا، ویڈیو میں دلہا دلہن کی گاڑی کو دیکھا جاسکتا ہے جس کی گھر آمد ہوتی ہے اور ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے گاڑی موٹر سائیکلوں سے ٹکرا جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’ایک شخص گاڑی کو قریب آتے دیکھ کر گیٹ کھولتا ہے اور ایک طرف کھڑا ہو جاتا ہے ڈرائیور کو اندر جانے کے لیے راستہ بناتا ہے۔‘

- Advertisement -

’جیسے ہی گاڑی اندر داخل ہوتی ہے تو قریب کھڑی موٹرسائیکلوں سے ٹکرا جاتی ہے اور آگے جاکر الٹ جاتی ہے۔‘

’ویڈیو اس وقت تک ختم ہوجاتی ہے تاہم قریب موجود شخص ڈرائیور کی مدد کے لیے فوری دوڑتا ہے۔‘

حادثے نے سوشل میڈیا صارفین کی رائے تقسیم کردی۔ ایک صارف نے لکھا کہ کسی نے ڈرائیور کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تو کوئی اسے حادثے کا ذمہ دار ٹھہراتا نظر آیا۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی جگہ سے متعلق معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں