اشتہار

قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے پیرس کلب نہیں جائیں گے، وزیر خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لئے پیرس کلب نہیں جائیں گے، بانڈز کی ادائیگی بروقت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی پاسداری کریں گے، اگلے ہفتے پچاس ہزار ڈالرز تک کہ ایل سیز کی ادائیگیاں کرنے جارہے ہیں جس کیلئے اسٹیٹ بینک نے ڈیٹا فراہم کردیا ہے۔

سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اتحادی حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے، سابقہ حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا اب ہمارے کئے گئے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  ’اسحاق ڈار کا روپے کو ’اوور ویلیو‘ رکھنا معیشت کیلیے ٹھیک نہیں

پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی عالمی درجہ بندی سے متعلق موڈیز کو جواب دے دیا گیا ہے، ایک ویڈیو اجلاس کے ذریعے ہم نے انہیں درست اعدادوشمار فراہم کئے ان کی درجہ بندی محدود اعداد وشمار پرمبنی تھے، ہم نے درست ریکارڈ فراہم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی پانچ درآمدی صنعتوں کے مسائل پر تھی، ان مسائل کو حل کردیا گیا ہے جس سے برآمدات کو فروغ ملے گا۔

اسحاق ڈار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے پیرس کلب نہیں جائے گا، آئی ایم ایف سے معاہدے کی پاسداری کریں گے، عالمی ادارے بھی ہمارے فیصلوں کی تائید کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں