اشتہار

اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آتشزدگی کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں گزشتہ روز ہونے والی آتشزدگی کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینٹورس شاپنگ مال میں آتشزدگی کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں  تھانہ مارگلہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق آگ نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگائی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں واقع سینٹوریس شاپنگ مال میں گزشتہ روز اچانک آگ لگ گئی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی تھی، جس پر دو گھنٹے بعد قابو پایا گیا تھا۔

- Advertisement -

چیف کمشنر اسلام آباد کے مطابق پاک فضائیہ کی 6 فائر ٹینڈر نے آگ بجھانے میں سول انتظامیہ کی مدد کی، فضائیہ اہلکاروں اہلکاروں نے شاپنگ مال میں پھنسے افراد کو بھی باحفاظت باہرنکالا، اس کے علاوہ آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ، نیوی اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنرکے حکم پر سینٹورس شاپنگ مال کو سیل کردیا گیا ہے، پولیس کی نفری عمارت کے اطراف تعینات ہے، جب کہ ضلعی انتظامیہ نے کمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی ہے، جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت سی ڈی اے کے افسران شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی 3 روز میں آگ لگنے کی جوابات کا پتہ لگائے گی، معلوم کیا جائے گا کہ آگ بجھانے والے آلات کام کر رہے تھےیا نہیں؟ عمارت میں کبھی کوئی تربیتی مشق بھی کی گئی یا نہیں، سیفٹی الارم بھی چیک ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں