جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

محمد رضوان نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ایک پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

دنیائے کرکٹ میں اپنی اعلیٰ بیٹنگ سے اپنی دھاک بٹھانے والے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا کے نمبر ایک بیٹر محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے محمد رضوان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں گزشتہ ماہ ستمبر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

محمد رضوان کا اس اعزاز کے لیے بھارت کے اکشیر پٹیل اور آسٹریلیا کے کیمرون گرین سے مقابلہ تھا۔

محمد رضوان گزشتہ ماہ کھیلے گئے ایشیا کپ اور انگلینڈ سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے ہیں انہوں نے انگلینڈ کیخلاف چار اور ایشیا کپ میں تین نصف سنچریاں بنائیں۔ انہیں دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

محمد رضوان کو اسی دوران ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انہوں نے اپنی 52 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، بابر اعظم نے بھی 52 اننگ کھیل کر دو ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو 2 ہزار رنز مکمل کرنے کیلیے 56 اننگز، بھارت کے ہی کے ایل راہول کو 58 اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ کو 62 اننگ کا سہارا لینا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں