جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کیا آپ پرانے ایںڈرائید فون کو نیا بنانے کی ٹپس جانتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

موجودہ دور میں موبائل فون کا استعمال تو تقریباً سب ہی کرتے ہیں مگر یہ بات جانتے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی کارکردگی میں فرق آنا شروع ہوجاتا ہے۔

مگر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کو چند ٹپس بتانے جارہے ہیں جو موبائل فون کی زندگی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

غیر استعمال شدہ ایپس کو کہیں بائے بائے

- Advertisement -

سب سے پہلے آپ کے استعمال میں نہ آنے والی تمام ایپس کو ڈیلیٹ کردیں، یہ ایپس نہ صرف فون کی قیمتی اسٹوریج کو ‘فُل’ کرتی ہے بلکہ ذاتی معلومات تک بھی رسائی حاصل کرسکتی ہے۔

ناکارہ فائلز کو ڈیلیٹ کردیں

پرانی ایپس کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد اینڈرائیڈ فونز میں محفوظ فائلز کا بھی جائزہ لیں، اگر ان میں کوئی ایسی فائل موجود ہے جو اب آپ کے کام میں نہیں تو اسے بھی ڈیلیٹ کردیں۔

فیچرز کی تبدیلی

اسمارٹ فون کی زندگی بڑھانے کا ایک اور طریقہ فیچرز کی تبدیلی ہے، صارف فون کی سیٹنگز میں جاکر بیشتر فیچرز کو بدل سکتے ہیں، مثال کے طور پر ڈارک موڈ سے نہ صرف ایپس زیادہ بہتر نظر آنے لگتی ہے بلکہ فون کی بیٹری لائف بھی بڑھ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ فون اب زلزلے کی پیش گوئی کرے گا

اس کے علاوہ صارف فون سیٹنگز میں دیکھیں کہ اگر کوئی ایپ ایسی ہے جو ذاتی ڈیٹا اکٹھا کررہی ہو یا ایسی ایپ جس کے بارے میں آپ کی خواہش ہو کہ وہ لوکیشن تک رسائی حاصل نہ کرسکے تو اسے ٹرن آف کردیں۔

درج بالا بتائے گئے طریقوں سے آپ اپنے اسمارٹ فون کو پھر سے نیا اور دیرپا بناسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں