تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اینڈرائیڈ فون اب زلزلے کی پیش گوئی کرے گا

نیویارک: گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں ایک ایسا فیچر شامل کیا جارہا ہے جس کے ذریعے لوگوں کو زلزلے سے پہلے ہی اس کی خبر مل جایا کرے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اس فیچر کے تحت امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مختلف مقامات پر لگائے گئے ’سائز مومیٹرز‘ کو اینڈرائیڈ سے منسلک کیا گیا ہے یہ میٹر جونہی زلزلے کی پیش گوئی کریں گے اس کا الرٹ نوٹیفکیشن کی صورت میں اینڈرائیڈ فون صارفین کی اسکرین پر بھی نمودار ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ دنوں اس فیچر کا تجربہ بھی کیا گیا ہے۔

گوگل کی طرف سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں قدرتی حادثات کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے چنانچہ ہم اینڈرائیڈ فون صارفین کو زلزلے کی صورت میں ایک موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ انہیں پیشگی اس سے آگاہی مل جائے اور وہ خود کو محفوظ مقام پر منتقل کرلیں۔

اینڈرائیڈ کا یہ فیچر زلزلے سے چند منٹ پہلے ہی لوگوں کو ناصرف ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے زلزلے سے آگاہ کردے گا بلکہ انہیں محفوظ رہنے کے ممکنہ طریقے بھی بتائے گا۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ فونز کو ایک ’منی سائز مومیٹر‘ میں بدل دے گا تاہم زلزلے کے الرٹس اور ڈیٹکشن سسٹم کا حصہ بننا صارف کی اپنی مرضی پر ہوگا۔

Comments

- Advertisement -