اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جمِ میں خواتین لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ہر روز عجیب و غریب اور مضحکہ خیز ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی ہیں، جو صارفین کی دلچسپی کو اپنی کھینچ لیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے جس میں خواتین گتھم گتھا دکھائی دے رہی ہیں۔
سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین وزنی مشین کے لیے آپس میں لڑ پڑی۔

اسمتھ مشین کے قریب ایک خاتون اپنی باری کا انتظار کر رہی تھیں کہ اسی دوران دوسری خاتون وہاں آگئی اور جھگڑنا شروع کر دیا۔

https://twitter.com/Baharkekalesh/status/1579022442219311104?s=20&t=JHJ2hWQ8RMo_c-dHCpVxUQ

دونوں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے اور بال نوچتی رہیں، صورتحال کو دیکھ کر وہاں موجود دیگر خواتیں آگے بڑھیں اور بیچ بچاو کرایا۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے لیکن یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور لوگ اس پر اپنے اپنے انداز میں ردعمل دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں