جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دودھ پیتے بچوں کے رونے کا مقابلہ

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان میں‌ شیرخوار بچوں کے رونے کا سُومو مقابلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق رواں برس رونے کے سُومو مقابلے میں 6 ماہ سے لے کر 2 سال کی عمر تک کے تقریباً 170 شیر خوار اور چھوٹے بچے شامل ہوئے۔

بچوں کے رونے کا سُومو مقابلہ کرونا کی وبا کے باعث 2 سال سے زیادہ کے وقفے کا شکار رہا، لیکن اب ایک بار پھر وسطی جاپان کی ایک عبادت گاہ میں دوبارہ شروع ہو گیا ہے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے تحت سُومو رِنگ پر ایک شیلڈ لگائی گئی تھی۔

- Advertisement -

دو سُومو پہلوان ایک ایک کر کے شرکا کو رِنگ میں لے گئے، جب پہلوانوں نے ان کی آنکھوں میں دیکھا یا ریفری نے انھیں دھیمی آواز میں رونے پر زور دیا تو بہت سے بچے فوراً رونے لگے۔

کچھ شریک بچوں نے رِِنگ میں داخل ہوتے ہی سر جھکا کر رونا شروع کر دیا، جب کہ کچھ اسے چھوڑنے تک نہیں روئے۔ بلند آواز میں رونے والے ایک بچے کے والد نے کہا کہ ان کے خیال میں ان کا بچہ بڑا ہو کر مضبوط ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بچہ مختلف لوگوں کے ساتھ تعلقات اُستوار کرے اور صحت مندانہ طور پر پرورش پائے۔

فُکُوئی پریفیکچر کی گوکوکُو عبادت گاہ میں یہ سالانہ تقریب، بچوں کی صحت مند نشوونما کے لیے دعا کرنے کی غرض سے منائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں