جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

روس یوکرین سے جنگ ہار رہا ہے، نیٹو سربراہ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ نے یوکرین مزید حملوں کو روس کی کمزور قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ درحقیقت روس یوکرین جنگ ہارنے لگا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو چیف اسٹولٹن برگ نے یوکرین پر روسی حملوں کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیوٹن یوکرین میں ناکام ہوگئے ہیں، روس تیزی سے یوکرینی شہریوں اور اہم انفراسٹرکچر پر خوفناک اور اندھا دھند حملے کر رہا ہے لیکن درحقیقت روس یوکرین جنگ ہارنے لگا ہے۔

دوسری جانب روس کے یوکرین پر دوسرے روز میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے ادھر یوکرینی صدر زیلنسکی نے جی سیون ممالک سے فضائی دفاعی نظام اور بیلا روس کی سرحد پر مبصر مشن کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

زیلنسکی نے پیوٹن سے مذاکرات سے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے ایک بار پھر ماسکو کے خلاف مزید سخت نئی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین اور امریکی صدور میں ٹیلیفونک رابطہ، بائیڈن کا زیلنسکی سے بڑا وعدہ

ادھر روس نے بھی امریکا اور مغرب کو جنگ کو بڑھاوا نہ دینے کی وارننگ دے دی ہے، امریکا میں روسی سفیر ناطولی انتونوف نے کہا کہ صدر پیوٹن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ میزائل حملے کریمیا کے پُل پر یوکرینی حملے کا جواب ہیں لیکن مغرب کی پُشت پناہی سے تیسری جنگ عظیم کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں