تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

نوجوانو! مجھے آپ کے جنون کی ضرورت ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی سیاست نہیں، جہاد ہے، اگر ہماری قوم ان چوروں کے خلاف کھڑی نہ ہوئے تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن ( آئی ایس ایف ) کے کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ دنیا میں جب بڑے بڑےانقلاب آئے نوجوان اس کاہراول دستہ بنے، امریکا میں سول رائٹ موومنٹ یونیورسٹی سےشروع ہوئی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ جب تحریک پاکستان شروع ہوئی تو آپ جیسےنوجوان نکلےتھے، آپ کو حقیقی آزادی کے لئے پمفلٹ دیئےگئے، آپ نے یونیورسٹیزاورکالجز میں پمفلٹ تقسیم کرنےہیں اور میرا پیغام کالجر اور یونیورسٹیوں میں لیکر جانا ہے۔

نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے صرف یہ ڈرہے کہ آپ کا ساراجنون آج ہی ضائع نہ ہوجائے، لانگ مارچ میں مجھے آپ کے جنون کی ضرورت ہوگی، آئی ایس ایف کے لئے اہم پیغام ہے، میں نے آپ کا جنون دیکھا ہے، باقی کا جنون جب لانگ مارچ کی کال دوں گا تو اس وقت دیکھوں گا۔

آئی ایس ایف کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے اپنے نوجوانوں کو زیادہ دیر تک نہیں روکنا چاہتا، کسی بھی وقت کال دے
سکتا ہوں، یاد رکھیں کہ ہماری قوم ان چوروں کے خلاف کھڑی نہ ہوئی تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -