جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

امید ہے عمران خان جلد لانگ مارچ کی کال دینگے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں خود عمران خان کی کال کا انتظار کر کر کے تھک گیا ہوں، امید ہے اس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری امید ہے اس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا، آج عمران خان کوجلسے میں کہا ہے کہ آر کرو یا پار،اب یاکبھی نہیں اور دیر نہ کرو۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے،حکومت نے اپنے کیسز ختم کراکے اپنی سیاسی قبر کھودی ہے، شریف خاندان کے کنفرم کیسز میں بریت سےعمران خان کی کال کوایندھن ملے گا۔

اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں ایک تماشہ لگا ہوا ہے، میں آج خان کو کہتا ہوں اب نہیں تو کبھی نہیں ،آرپارکرو، لوگ تنگ آگئے ہیں میں تنگ آگیا ہوں انتظارکر کر کے۔

انھوں نے کہا کہ میں اپنانام بزدلوں کی لسٹ میں شامل نہیں کرناچاہتا، اس دورمیں جواصلی اور نسلی ہے وہ عمران خان کیساتھ کھڑاہوگا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ خان صاحب اتوار کو الیکشن ہیں اس کے بعد کال دیں ، قوم انتظارکررہی ہے، میں خود کال کا انتظار کر کر کے تھک گیا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں