بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

یو اے ای میں ملازمتیں، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: بڑھتی مہنگائی اور علاقائی ٹیلنٹ میں مسابقت کے لئے یو اے ای نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

خلیج ٹائم کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فرموں نے سخت لیبر مارکیٹ اور علاقائی ممالک سے ٹیلنٹ کے لئے مسابقت کی وجہ سے ملازمین کی سالانہ تنخواہوں میں معمول سے زیادہ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرسر کے ایک سینئر ایسوسی ایٹ کنسلٹنٹ اینڈریو الزین تصدیق کی کہ کمپنی کی ہیڈ کاؤنٹ اس سے کہیں زیادہ بڑھی ہے جو آجروں نے دو ہزار بائیس کے لئے منصوبہ بندی کی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یو اے ای کی معیشت کتنی مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے؟

- Advertisement -

الزین نے کہا کہ یہاں ایک سخت لیبر مارکیٹ ہے، جہاں آجروں کو اپنی صلاحیتوں کو راغب کرنے اور برقرار رکھنے کے لئے پہلے سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال اپنی پہلی سہ ماہی میں یو اے ای کی معیشت میں8.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جوکہ 11 سالوں کے دوران سب سے زیادہ تیز رفتار ہے۔

ادھر مرسر کی جانب سے جاری حالیہ سروے میں بتایا گیا کہ فرمیں (کمپنیاں) یو اے ای میں افراط زر میں اضافے کی وجہ سے معاوضے کے لئے پیکجوں کو ایڈجسٹ کرنے کا دباؤ محسوس کررہی ہیں۔

سروے میں کہا گیا کہ 67 کاروباری اداروں کو ملازمین کی جانب سے معاوضوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق درخواستیں موصول ہوئیں تاکہ متحدہ عرب امارات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کودور کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے اثرات یو اے ای میں بھی دیکھے گئے، جہاں ایندھن کی قیمتوں سمیت اشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ افراط زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں