تازہ ترین

پورے ملک میں بجلی بحال کر دی گئی، وزارت توانائی

اسلام آباد: وزارت توانائی اور پیداوار نے دعویٰ کیا ہے کہ پورے ملک میں بجلی کا ترسیلی نظام مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت توانائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ آج صبح کراچی کے جنوب میں 500 کے وی کی 2 لائنوں میں فالٹ آیا، دونوں لائنوں میں آنے والے خلل کو دور کر دیا گیا، بجلی کے متبادل کارخانوں سے بجلی کی رسد بڑھائی جا رہی ہے، جمعہ کی صبح تک صورتِ حال معمول پر آجائے گی۔

ادھر وزارت توانائی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا کہ جمعرات کی صبح منقطع ہونے والی جنوبی ٹرانسمشن لائن سے متاثرہ علاقوں میں ترسیل مکمل بحال کر دی گئی ہے۔

مزید لکھا گیا کہ ٹرانسمشن میں خلل سے جنوب میں بجلی بنانے والے کارخانے ٹرپ کر گئے تھے، اکثر جنوبی کارخانے جلد ہی بھرپور پیداواری صلاحیت سے بجلی بنانا شروع کر دیں گے۔

Comments

- Advertisement -