اشتہار

حکومت نے ضمنی انتخابات میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ضمنی الیکشن کے دوران دہشت گرد کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کو ایک اور مراسلہ بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو مراسلے میں بتایا کہ حاصل معلومات کے مطابق دہشت گرد ضمنی انتخابات میں کارروائیاں کر سکتے ہیں، انتخابات کا محتاط انداز سے انعقاد کیا جائے، سندھ اور کراچی میں الیکشن کے دن یا پہلے کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ پنجاب میں آنے والے دنوں میں سیاسی افراد کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے، امن و امان کی صورتِ حال کو کنٹرول کرنا تنہا پولیس کے لیے ممکن نہیں، مختلف صوبوں میں پولیس جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے، فوج اور پیرا ملٹری فورسز سیلاب ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

مراسلہ میں کہا گیا کہ فورسز کی مصروفیات کا فائدہ اٹھا کر شر پسندوں نے کارروائیوں میں اضافہ کر دیا، دہشت گردوں نے خیبر پختون خوا، پنجاب اور کراچی میں کارروائیاں بڑھائیں، دہشت گرد خفیہ راستوں سے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے مراسلے میں ایجنسیوں کی رپورٹس کا حوالہ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں