کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائداثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
راج علی واحد ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ شرجیل میمن صوبائی وزیر ہیں، سرکاری کام کے سلسلے میں بار بار ملک سے جانا پڑتا ہے۔
وکیل نے استدعا کی کہ شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کےآغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پرفیصلہ سنایا۔
عدالت نے پیپلزپارٹی رہنماشرجیل میمن کا نام ایک اور کیس میں ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نےشرجیل میمن کی ضمانت منظورکرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا ، شرجیل میمن کے خلاف 2 کرپشن کےریفرنس اور ایک انکوائری جاری ہے۔