دوحہ: قطرایئر ویز میں ملازمت کے خواہشمندوں افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ ایئرلائن نے 10 ہزار بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وبائی امراض کے بعد قطر ایئر ویز فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے دوحہ جانے والے مسافروں کی آمد کو سنبھالنے کے لیے اپنی افرادی قوت میں 10 ہزار اضافہ کر رہا ہے۔
ترجمان جس نے نام ظاہر کرنے سے انکار کیا، انہوں نے بتایا کہ دوحہ میں کیریئر بھرتی مہم کے بعد افرادی قوت 45 ہزار سے بڑھا کر 55 ہزار سے ہوجائے گی۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا قطر ایئرویز کوویڈ کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ایئر لائن میں جلد بھرتیاں شروع کی جائے گی، لیکن ایئر لائن نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ نئی آسامیاں مستقل ہے یا نہیں۔
یاد رہے کہ قطر ایئرویز نے 2020 میں وبائی امراض کے عروج کے دوران 33 شہروں تک اپنی پرواز محدود کرنے کے بعد 2021 میں عملے کی سطح کو کم کر دیا تھا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ فٹ بال کے مرکزی ایونٹ کی میزبانی کرنے والا مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک قطر میں 20 نومبر کو ورلڈ کپ شروع ہونے پر کتنے نئے عملے کی جگہ ہوگی۔
ٹورنامنٹ کے دوران، قطر ایئرویز دوحہ آنے والی اضافی پروازوں کے لیے اپنے شیڈول کا 70 فیصد ایڈجسٹ کر رہی ہے جبکہ شائقین کی آمد کی وجہ سے دیگر پروازیں منسوخ کر دی جائیں گی۔
اس کے علاوہ دیگر ایئر لائنز نے بھی قطر کے لیے پروازوں میں نمایاں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قطر ایئرویز کے سی ای او اکبر البکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فٹ بال فائنل میں تماشائیوں کی اس بڑی تعداد کو سنبھالنا ہمارے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا۔
فٹ بال فائنل کی میزبانی کرنے کے لیے قطر کو ایک وسیع عملے کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے، اندازے کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران 12 لاکھ شائقین شرکت کریں گے.